Loading
ملکی توانائی شعبے کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے جب کہ او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
او جی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.1 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے، نئی دریافت سے علاقے میں مزید تیل و گیس کی تلاش کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
او جی ڈی سی کے مطابق نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کی پیداوار اور مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوگا، اس دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔
او جی ڈی سی کے مطابق نئی دریافت کے نتیجے میں ملکی درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل