Loading
امریکا میں بیوی کے طلاق کے مطالبے کے بعد شوہر نے گھر گرانا شروع کر دیا۔
ریاست پینسلوینیا کی بٹلر کاؤنٹی میں 48 سالہ ایک شخص پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے بیوی کی جانب سے طلاق کا مطالبہ کیے جانے کے بعد کھدائی کرنے والی بھاری مشین (ایکسکیویٹر) کے ذریعے اپنا ہی گھر مسمار کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق بُفیلو ٹاؤن شپ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو گزشتہ ہفتے پیر کے روز مارٹن روڈ پر واقع ایک گھر سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جہاں ایک خاتون نے اطلاع دی کہ ان کا شوہر بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے گھر کو گرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کا شوہر ایرِک رات بھر شراب نوشی کے بعد جب گھر واپس آیا تو انہوں نے اس کو بتایا کہ وہ ان طلاق لینا چاہتی ہیں۔
پولیس کے مطابق طلاق کے مطالبے پر مشتعل ہو کر ایرک نے مبینہ طور پر ایکسکیویٹر چلا کر گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، جس کے باعث صورتحال مزید خطرناک ہوگئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے، تباہ کن صورتحال پیدا کرنے اور ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل