Loading
برطانوی بحریہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی مشق کے دوران نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بدھ کی صبح جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں پیش آیا۔
برطانوی بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے ایک فوجی تربیتی مشق میں حصہ لینے کے لیے پرواز بھری لیکن کچھ دیر بعد رابطہ منتقل ہوگیا تھا۔
سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ قریبی علاقے میں ایک کھیت سے مل گیا جب کہ اس میں موجود تینوں اہلکاروں کی لاشیں بھی مل گئیں۔
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مکمل رپورٹ سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر سے غیر معمولی آوازیں آ رہی تھیں جیسے اس کے مکینیکل نظام میں کوئی خرابی پیدا ہوگئی ہو۔
ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ جب ہیلی کاپٹر اس کے گھر کے اوپر سے گزرا تو اس کی آواز معمول سے مختلف اور غیر درست محسوس ہو رہی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ گھر کی چھت کو چھو کر گزر جائے گا۔
یاد رہے کہ تباہ ہونے والا مرلن ہیلی کاپٹر 1999 میں برطانوی بحریہ میں شامل کیے گئے تھے۔ اس وقت ان کی دو اقسام ایم کے 2 اور ایم کے 4 استعمال ہو رہی ہیں۔
یہ ماڈل بنیادی طور پر آبدوزوں کی تلاش اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مرلن ایم کے ٹو ہیلی کاپٹر کارن وال کے آر این اے ایس کلڈروز فضائی اڈے پر تعینات ہیں جہاں مرلن ہیلی کاپٹر فورس کے پاس ایسے 30 ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
فوجی ہیلی کاپٹر اکثر شمالی ڈارٹ مور کے علاقے میں تربیتی پروازیں کرتے ہیں جو یئوولٹن اور کلڈروز کے فضائی اڈوں کے درمیان واقع ہے۔
ستمبر 2024 میں ایسا ہی ایک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران انگلش چینل میں گرگیا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ روڈری لیسن ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل مارچ 2004 میں ایک مرلن ہیلی کاپٹر کارن وال کے کلڈروز فضائی اڈے پر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
اس حادثے میں 2 افراد ہیلی کاپٹر میں پھنس گئے تھے جنھیں بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ عملے کے تین دیگر ارکان بھی زخمی ہوئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل