Wednesday, June 03, 2026
 

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی قومی خواتین پولو کھلاڑی شگر پہنچ گئیں

 



تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی قومی خواتین پولو کھلاڑی شگر پہنچ گئیں۔ اماچہ پولو گراؤنڈ میں فری اسٹائل پولو کے دلچسپ مقابلے ہوئے جہاں خواتین کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، شائقین خواتین کو پولو کھیلتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ضلع شگر کے تاریخی اماچہ پولو گراؤنڈ میں ایک منفرد اور یادگار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان کی قومی سطح کی خواتین اور مرد پولو کھلاڑیوں نے پہلی بار فری اسٹائل پولو میں حصہ لیا۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے کھلاڑی شگر پہنچے اور مقامی پولو ٹیم کے ساتھ دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ مقامی شائقین کی بڑی تعداد نے میچز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ خواتین کھلاڑیوں کی فری اسٹائل پولو میں شرکت کو حاضرین نے بے حد سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل