Loading
شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر جبکہ دوسرے نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب واقع ایک گھر میں 51 سالہ علی مردہ حالت میں پائے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی شناخت علی کے نام سے کی گئی۔
دوسرا واقعہ پی آئی بی کالونی کی نور آٹا چکی والی گلی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ اویس کے نام سے ہوئی جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اویس کی موت خود کو گولی مارنے کے باعث واقع ہوئی اور واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے۔
تاہم دونوں واقعات کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل