Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیو بلیو ایریا میں داخلے پر فیس چارج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ فیس کس قانون کے تحت چارج کی جا رہی ہے، جبکہ عدالت نے ایم سی آئی ایڈمنسٹریٹر کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل ذوہیب گوندل اور حضرت یونس پیش ہوئے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیو بلیو ایریا میں کمرشل مارکیٹس، کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز اور ریسٹورنٹس واقع ہیں، تاہم ایم سی آئی سروس روڈ استعمال کرنے پر 100 روپے فیس وصول کر رہی ہے۔
درخواست کے مطابق یہ پارکنگ فیس نہیں بلکہ سروس روڈ استعمال کرنے والے ہر شخص سے وصول کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے بدلے میں کوئی سہولت یا سروس بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیو بلیو ایریا میں داخلے کے لیے فیس کا نفاذ اعلیٰ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا ایم سی آئی کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل