Thursday, June 04, 2026
 

فرنچ اوپن، عالمی نمبر ایک سبالینکا شکست کے بعد دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

 



فرنچ اوپن میں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سبالینکا نے پہلا سیٹ جیت کر اچھا آغاز کیا تاہم اس کے بعد شنائیڈر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس اپنے نام کیے اور فیصلہ کن سیٹ میں حریف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ Diana Shnaider sensationally defeated world number one Aryna Sabalenka at Roland Garros and advanced to the tournament’s semifinals. pic.twitter.com/cDiQx742a2 — NEXTA (@nexta_tv) June 3, 2026 سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی شنائیڈر اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھیں۔ Highlights from the quarter-final between Diana Shnaider and Aryna Sabalenka ????#RolandGarros pic.twitter.com/MIqaVLckhi — Roland-Garros (@rolandgarros) June 3, 2026 شکست کے بعد عالمی نمبر ون سبالینکا جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر ٹینس چھوڑنے جیسے سخت خیالات کا اظہار بھی کیا۔ سبالینکا نے اعتراف کیا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ٹینس چھوڑنا چاہتی ہیں۔ "She played great" Sabalenka's post-match interview following her loss against Shnaider.#RolandGarros pic.twitter.com/po1saL6q0t — Roland-Garros (@rolandgarros) June 3, 2026 دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔ مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے برازیلین حریف جوآؤ فونسیکا کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل