Thursday, June 04, 2026
 

یورپی مہمان کو گھر سے باہر نہ نکالنے پر اسرائیلی کا فلسطینی گھر پر حملہ

 



مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں ایک اسرائیلی آبادکاری نے اس وقت فلسطینی شہری کے گھر کو نشانہ بنایا جب اُس کے گھر میں ایک یورپی شہری آیا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کررہی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فلسطینی سے یورپی شہری کو گھر سے باہر نکالنے کا کہہ رہا ہے اور بات نہ سُننے پر گھر پر پتھر اور تھوک پھینک رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اُس کی بات ماننے سے برابر انکار کررہا ہے۔ یورپی شہری اپنی ویڈیو میں کہتا ہے کہ ہم پر ابھی اسرائیلی آبادکار حملہ کررہا ہے اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم پر پتھر اور تھوک بھی پھینک رہا ہے۔ 'F*CKING NAZI F*CK!' Israeli settler TRIES TO BREAK into PALESTINIAN HOME in West Bank Throws ROCKS through windows, SPITS at OWNER, threatens to 'F*CK UP YOU & YOUR EUROPEAN WH*RE' while an IDF soldier WATCHES pic.twitter.com/CSJEGb99PT — RT (@RT_com) June 4, 2026 اسرائیلی آبادکار نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے فلسطینی کو بھی گھر سے باہر آنے کا کہتا ہے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی قریب ہی کھڑے ہوکر تماشہ دیکھ رہا ہوتا ہے۔ فلسطینی شہری اسرائیلی فوجی سے کہتا بھی ہے کہ جیسے تم فلسطینی بچوں کو گولیاں مارتے ہو، ایسے اس (اسرائیلی آبادکار) کو بھی تو روکو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل