Loading
لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں ایک نوجوان لڑکی کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش برکت ٹاؤن کے کندے نالے سے ملی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کی عمر تقریباً 20 سے 21 سال کے درمیان ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش نالے میں پھینکی گئی، پولیس نے مقتولہ کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل