Loading
نجی کنسورشیم کے ٹیک اوور سے قبل پی آئی اے کو ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے جس کے تحت ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشنل اور سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا یہ سخت ترین بین الاقوامی سیفٹی آڈٹ 8 جون سے شروع ہوگا، جبکہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی ٹیم آڈٹ کے لیے اتوار کو پاکستان پہنچے گی۔
اس بار پی آئی اے کا رسک بیسڈ سخت آڈٹ کیا جائے گا، جس کے دوران آئی اے ٹی اے کی ٹیم ایئرلائن کے تمام شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔
یہ بین الاقوامی سیفٹی آڈٹ پی آئی اے کی سیفٹی سے متعلق عالمی درجہ بندی کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ آڈٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جبکہ سی ای او پی آئی اے نے تمام شعبہ جات کو تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ملازمین کو ریکارڈ درست اور مکمل رکھنے کے ساتھ سیفٹی پالیسی کے مینوئلز اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل