Loading
انٹر بورڈ چیئرپرسنز کمیشن کے ملازم حفظ ذیشان فیملی سمیت لاہور سے غائب ہوگئے، واقعے کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود لاہور پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔
متاثرہ فیملی کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست بھی منظر عام پر آگئی۔
درخواست کے متن کے مطابق ذیشان اپنی اہلیہ اور دو کمسن بچوں سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن سے لاپتا ہوا، متعلقہ تھانے ریلوے اسٹیشن جا کر سب انسپکٹر کو ملنے پر بھی کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
ایس ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ہمارا ایریا نہیں جس پر ہم بے بس واپس لوٹ آئے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایس ایچ او نے درخواست لینے سے انکار کیا، ایس ایچ او نے کہا کسی اور جگہ جاؤ یہ میرے ایریا میں نہیں آتا۔
حافظ ذیشان کے بزرگ والد نے ویڈیو پیغام میں حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل