Thursday, June 04, 2026
 

سعودی تجارتی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، بندرگاہوں اور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ میں اظہار دلچسپی

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی سعودی تجارتی وفد نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  وزیراعظم نے سعودی وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کی شکل دینے کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اکتوبر 2025ء میں شہزادہ منصور اور سعودی تجارتی وفد کے دورہ پاکستان کا ذکر  کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ دورہ دونوں فریقین کو مختلف شعبوں میں بات چیت اور مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے خادمین حرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہزادہ منصور نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی حکومت کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کی پاکستان کے ساتھ متعدد شعبوں میں B2B روابط کو بڑھانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بندرگاہوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، توانائی، بجلی کی تقسیم، آئی ٹی سیکٹر وغیرہ سے متعلق منصوبوں میں سرمایہ کاری میں سعودی دلچسپی کا اظہار کیا۔  A high-powered Saudi business delegation, led by His Highness Prince Mansour bin Mohammad Al Saud, Chairman Saudi-Pak Joint Business Council, calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif (4 June, 2026). pic.twitter.com/RyZHENoz4E — Prime Minister's Office (@PakPMO) June 4, 2026 وزیراعظم نے ایسے متنوع شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور یہ بھی تجویز کیا کہ زراعت اور غذائی تحفظ ایک اور ترجیحی شعبہ ہو سکتا ہے جس میں دونوں ممالک باہمی طور پر فائدہ مند مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ سعودی وفد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اہم سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ Islamabad : 4 June , 2026. A high-powered Saudi business delegation, led by His Highness Prince Mansour bin Mohammad Al Saud, Chairman Saudi-Pak Joint Business Council, called on the Prime Minister at the Prime Minister House earlier today. The Prime Minister was assisted by… pic.twitter.com/e0549GnJAS — Prime Minister's Office (@PakPMO) June 4, 2026 اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین، وزیر مواصلات علیم خان، وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی  طارق فاطمی، ہارون اختر خان اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل