Thursday, June 04, 2026
 

متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان؛ ملک بھر میں 3 روزہ عام تعطیلات

 



متحدہ عرب امارات نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور شہریوں کے سماجی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہرسال کی طرح اس برس بھی نئے ہجری سال کے آغاز کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم کو نئے سال کی خوشی میں 15 جون بروز پیر سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل اور وزارتِ افرادی قوت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ چوں کہ نئے اسلامی سال کی چھٹی پیر 15 جون کی اعلان کی گئی ہے اور ہفتہ و اتوار معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہیں اس طرح شہریوں کو لگاتار 3 دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔ اس طرح تمام دفاتر اور ادارے ہفتہ 13 جون کے بعد دوبارہ بروز منگل 16 جون کو کھلیں گے اور اس دوران شہری اپنے اہم خانہ کے ساتھ سیاحت، پکنک اور سماجی سرگرمیوں میں وقت صرف کریں گے۔ جس سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ملازمین کو بھی جسمانی آرام اور ذہنی سکون میسر ہوگا۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل