Friday, June 05, 2026
 

جناح میڈیکل یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست منظور

 



سندھ ہائیکورٹ نے جناح میڈیکل یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریال کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں جناح میڈیکل یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریال کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈاکٹر فریال جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈرما ٹولا جی ڈیپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر عارضی بنیاد پر کام رہی تھی۔ 2026 میں ان کے کانٹریکٹ میں مزید توسیع روک دی گئی تھی۔ ڈاکٹر فریال بیرون ملک سے ڈرماٹولاجی کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکی ہے۔ ڈاکٹر فریال نے بھی مستقل تعیناتی کے لئے یونیورسٹی میں درخواست دے رکھی ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر فریال کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈرماٹولاجی ڈپارٹمنٹ میں مستقل تعیناتی تک ڈاکٹر فریال اسسٹنٹ پروفیسر بطور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ڈرماٹولوجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کی رپورٹ مسترد کردی۔ عدالت نے اسٹنٹ پروفیسر کے تعیناتی کے لئے موجودہ  چیئرمین کو سلیکشن بورڈ کی میٹنگ میں شرکت سے روک دیا۔ عدالت نے اپزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ چیئرمین سلیکشن بورڈ کا حصہ رہے تو شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے۔ چیئرمین ڈپارٹمنٹ نے درخواستگزار ڈاکٹر فریال کے متعلق رپورٹ میں ناقص کارکردگی قرار دیا تھا۔ عدالت نے چیئرمین کی رپورٹ کو بددیانتی قرار دیدیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل