Loading
میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
ایم سی سی کے چیف ایگزیکیٹو راب لاسن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کلب یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کی پچ پر گیند کا اچھال توقعات سے زیادہ غیر متوازن اور غیر مستقل رہا۔
انہوں نے کہا کہ کلب اپنے لیے ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار مقرر کرتا ہے، اس لیے جب کوئی وکٹ ان معیارات پر پوری نہیں اترتی تو فطری طور پر کلب کو مایوسی ہوتی ہے۔
واضح رہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 166 اوورز میں 40 وکٹیں گر گئیں۔
انگلینڈ نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے شکست دی، لیکن 166 اوورز پر مشتمل یہ مقابلہ صرف بارش کی وجہ سے چوتھے دن تک جا سکا۔۔
وکٹ پر گیند کا اچھال غیر متوقع تھا اور اس رویے کے باعث بلے باز پورے میچ میں گیند کا تعین کرنے میں الجھن کا شکار رہے۔ 40 میں سے 24 وکٹیں یا تو بولڈ ہوئیں یا ایل بی ڈبلیو قرار پائیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے غیر معمولی کنڈیشنز سے متعلق خبردار کیا تھا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے لیے اچھی نہیں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل