Thursday, June 11, 2026
 

محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

 



حکومت پنجاب نے محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو مجروح کرنے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر پابندی ہوگی۔بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل