Loading
میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا عالمی فٹ بال کا میلہ سج گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی قیادت میں دو رکنی پاکستانی وفد نے بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور آفیشل ڈنر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
صدر میکسیکو کے مطابق افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کی فٹ بال قیادت نے شرکت کی۔ تاریخ کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی یادگار اور مثالی انداز میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کو تاریخی طور پر کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے شاندار افتتاحی تقریب اور غیر معمولی عزم پر صدر میکسیکو سے اظہارِ تشکرکیا۔ فیفا صدر نے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک امریکہ اور کینیڈا کا بھی شاندار انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی عالمی فٹ بال قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل