Monday, June 15, 2026
 

برطانیہ: 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

 



برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس قدم کو ملک کے لیے ایک بڑا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کو نقصان دہ مواد اور اسکرین ٹائم کی زیادتی سے بچانے کے لیے اس فیصلے کی خاطر ٹیکنالوجی کمپنیوں سے لڑائی تک مول لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کی سیکیورٹی اور خوشیوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ برطانیہ کے اس اقدام نے ملک کو بچوں کی آن لائن سیکیورٹی سخت کرنے کی عالمی تحریک کا حصہ بنا دیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا، کینیڈا، برازیل اور انڈونیشیا بھی سوشل میڈیا استعمال سے متعلق عمر کی حد بندی کے قانون متعارف کرا چکے ہیں۔ جبکہ فرانس، اسپین، ڈنمارک، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا اس متعلق قانون سازی کی تیاری کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اسٹارمر کا کہنا تھا کہ بچوں کی آن لائن حفاظت اس وقت کی سب سے بڑی بحث ہے۔ ہمیں ملک بھر کے خاندانوں کی طرف ہونا ہے یا اسٹیٹس کو کی طرف یہ ہمارا انتخاب ہے۔ واضح رہے برطانوی وزیر اعظم نے ایپس کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل