Monday, June 15, 2026
 

ماہ محرم کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

 



محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہورہا ہے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کیلیے سپارکو کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہورہے ہیں۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کا ضرور اہتمام کریں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کا عمل لاہور میں سات بجکر بارہ منٹ سے لیکر سات بجکر باون منٹ چالیس منٹ تک ہوگا۔  اس کے علاوہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کا عمل آٹھ بجکر چونتیس  منٹ تک بلوچستان نوکنڈی کے مقام پر ہوگا۔ دوسری جانب موسمیاتی ماہرین کے مطابق چاند کی عمر پوری نہ ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور یکم محرم الحرام 1448ھ کا آغاز 17 جون بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔ چاند کی پیدائش آج صبح سات بجکرچون منٹ پر ہوئی۔ محکمہ موسمیات چاند کی عمر سات بجکر باون منٹ تک چاند عمر گیارہ گھنٹے پینتالیس منٹ ہے جوکہ آج چاند نظر آنے کے لئے ناکافی ہے، محکمہ موسمیات جون کے مہینے میں چاند دیکھنے کے لئے عمر اکیس گھنٹے بیس منٹ ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل