Loading
فرانس کے سپر اسٹار کائلین ایمباپے نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ایمباپے نے سینیگال کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں شاندار ڈبل اسکور کر کے فرانس کو 1-3 سے کامیابی دلائی اور سابق ریکارڈ ہولڈر اولیور جیرود کو پیچھے چھوڑ دیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں سینیگال نے فرانسیسی دفاع کو سخت دباؤ میں رکھا اور کئی خطرناک مواقع بھی بنائے۔
نکولس جیکسن کا زوردار شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا جبکہ اسماعیلا سار بھی نصف وقت کے اختتام پر سنہری موقع ضائع کر بیٹھے۔
دوسرے ہاف میں فرانس نے جارحانہ انداز اپنایا اور کھیل کا رخ بدل دیا۔ بریڈلی بارکولا نے فرانس کو برتری دلائی جس کے بعد کائلین ایمباپے نے کمزور زاویے سے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری مستحکم کر دی۔
سینیگال کے ابراہیم مبائے نے ایک گول کر کے مقابلے میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اضافی وقت میں ایمباپے نے دور سے ایسا شاندار شاٹ لگایا کہ گیند سیدھی جال میں جا پہنچی اور سینیگال کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔
اس ڈبل اسکور کے ساتھ ایمباپے کے فرانس کے لیے مجموعی گولوں کی تعداد 58 ہو گئی اور وہ قومی ٹیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل