Wednesday, June 17, 2026
 

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل، تیز دھار آلے کے وار سے 5 افراد زخمی

 



شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی ڈی چوک میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مدینہ کالونی ڈی چوک پر پیش آیا جہاں کسی تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت فقیر حسین، سکندر، شوکت، عبدالرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل