Loading
سندر کے کھلے مین ہول میں گر کر ایک بچے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ روز بھی سندر کے اسی علاقے میں ایک بچہ گٹر کے کھلے مین ہول میں گر گیا تھا تاہم مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت نکال لیا تھا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کے باعث آج ایک اور سانحہ رونما ہو گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل