Loading
شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو میں مدینہ مسجد کے قریب ایک گھر میں پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ خاتون تسمینہ زخمی ہو گئی۔
امدادی ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرا واقعہ کورنگی ڈھائی نمبر چنیوٹ اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 52 سالہ حیدر علی زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر بن قاسم کے علاقے میں نیشنل ٹائلز کمپنی کے قریب پراسرار فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 30 سالہ سفیر علی زخمی ہو گیا۔
چھیپا کی ایمبولینس نے زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل