Loading
شہر قائد میں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں قائم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان اور فیکٹری میں موجود منی ٹرک بھی جل گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگی تھی جبکہ فائر فائٹرز نے مجموعی طور پر 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔
تاہم آتشزدگی کے باعث فرنیچر فیکٹری میں موجود بھاری مالیت کا سامان اور ایک منی ٹرک جل گیا۔
تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر نقصان کی مالیت اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل