Friday, June 19, 2026
 

پی ٹی آئی وفد نے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت جواب دیا ہے، رانا ثنا اللہ

 



وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی وفد نے مثبت جواب دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے حوالے سے اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی، وزیر خزانہ نے وعدہ کیا کہ آئی ایم ایف سے بات کر کے ٹیکس معاملات کو حل کروائیں گے، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کر کے اسے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری اپوزیشن سے سیاسی بات ہوئی ہے، ہم نے انہوں ڈائیلاگ کی آفر کی ہے، جمہوری انداز یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے، وزیراعظم کی آفر کو مانا جائے اور ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی ڈائیلاگ پر ہمیں مثبت جواب دیا ہے، سیاسی ڈائیلاگ کے لیے ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری جماعت میں اس پر مشاورت جاری ہے، اپوزیشن نے کہا ہے کہ آپس میں مشاورت کے بعد ہم حکومت کو بتائیں گے، فیلڈ مارشل نے جو کردار ادا کیا اس پر اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا۔ رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو اب بھی سیاسی مشاورت کی پیشکش کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو کہیں خدشات ہیں تو ہم کوشش کریں گے ان کا گلہ دور کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل