Friday, June 19, 2026
 

خیبر پختونخوا کے لیے اگلے مالی سال 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ سامنے آگیا

 



خیبر پختونخوا کے لیے اگلے مالی سال2026-27  کا 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ سامنے آگیا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے کو وفاقی محصولات سے 1584٫939 ارب روپے جبکہ صوبائی محصولات سے 182,410 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ ضم شدہ اضلاع کی مد میں 199,084 ارب اور بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے محصولات 150٫020 ارب کے ہوں گے۔ مرکزی حکومت کی امداد سے چلنے والے ترقیاتی و غیر ترقیاتی مصوبوں کے لیے 5 ہزار188 ارب موصول ہوں گے۔ صوبائی تنخواہوں پر 334 ارب، تحصیل تنخواہوں پر 305 ارب، پنشن 201 ارب اور دیگر پر 457 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق 57 ارب روپے قرضہ جات کی مد میں واپس کیے جائیں گے، ضم اضلاع میں 180ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ صوبے کے مجموعی طور پر اخراجات جاریہ کا تخمینہ 1645ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ترقیاتی اخراجات کے لیے مجموعی طور پر 524 ارب روپے مختص کیے گئے، صوبائی بجٹ میں مجموعی خسارہ 48 ارب روپے درپیش ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل