Friday, June 19, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا، اطلاق فوری ہوگا

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی نئی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور لیوی کی نئی شرح 20 جون 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 66.25 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا دی ہے اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 72.97 روپے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے کم کردیے گئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 311 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل