Loading
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ایسی افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت بہترین انداز میں ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کو جس عزت اور وقار کا مقام حاصل ہوا ہے، ایسے موقع پر اس نوعیت کی بحث صرف ملک دشمن عناصر ہی کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی ہے، جبکہ جب وہ خود اپوزیشن میں تھے تو ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جا رہے تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ایسی افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ایسا کوئی معاملaہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ… pic.twitter.com/TfyCnNImte
— Pakistan Digital (@pakistan_digit) June 20, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل