Sunday, June 21, 2026
 

ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے شروع کرنے دھمکی

 



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران فوی طور پر لبنان میں اپنے بھاری معاوضے والی پراکسیز کو کشیدگی پھیلانے سے روکے’۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں تو ہم ایران کو دوبارہ ایسے نشانہ بنائیں گے جیسے ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدت سے کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد سوئٹزرلینڈ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام پر مشتمل وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل