Sunday, June 21, 2026
 

ایرانی وفد کا ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر احتجاج، مذاکرات کے مقام سے روانہ

 



ایرانی وفد نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے کی براہ راست دھمکی پر احتجاج کیا اور مذاکرات کے مقام سے روانہ ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ حملوں کی دھمکی پر امریکی وفد سے براہ راست احتجاج کیا اور اب اگلے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وفد نے امریکی عہدیداروں کے سامنے اعتراض کیا اور اس وقت ٹرمپ کی زبانی دھمکی کا مناسب جواب دینے کے لیے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں ایرانی نیم سرکاری خبرایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایرانی وفد ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر احتجاجاً امریکی وفد سے مذاکرات کے مقام سے دور چلا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان میں بھاری معاوضوں والی پراکسیز کو حالات خراب کرنے سے روکے، اگر ایسا نہیں کیا تو حملے دوبارہ شروع کریں گے۔ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے پراکسیز نہیں روکا تو پہلے سے بھی زیادہ شدت سے حملے کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل