Loading
چین عجیب و غریب اور منفرد طرزِ تعمیر کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن اب ایک ایسی رہائشی عمارت نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے جو دیکھنے میں کسی جدید اہرام سے کم نہیں۔
چین کے شہر کُنشان میں واقع 18 منزلہ ’پیرامڈ آف کنشان‘ اپنی غیر معمولی ساخت کے باعث سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو رہا ہے۔ روایتی اہرام کے برعکس اس عمارت کی دو بیرونی دیواریں سیدھی جبکہ دیگر دو دیواریں 45 ڈگری زاویے پر جھکی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے اپارٹمنٹس سیڑھیوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ترتیب دیے گئے ہیں۔
اس منفرد عمارت کو ڈیزائن کرنے والی فرم ماسٹرز آرکیٹیکچرل آفس کے مطابق اس کا تصور چین کے روایتی سیڑھی نما چاول کے کھیتوں سے لیا گیا تھا۔
عمارت کے جھکے ہوئے حصے میں موجود ہر اپارٹمنٹ کے ساتھ کشادہ ٹیرس موجود ہے، جو رہائشیوں کو کھلی فضا اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس دلکش ڈیزائن کے ساتھ کچھ عملی مشکلات بھی جڑی ہوئی ہیں۔ عمارت کی غیر معمولی ساخت اندرونی حصوں میں ہوا کی آمدورفت اور قدرتی روشنی کی فراہمی کو پیچیدہ بنا دیتی ہے، جبکہ آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی انتظامات بھی نسبتاً زیادہ چیلنجنگ ہو سکتے ہیں۔
اس کے باوجود ’پیرامڈ آف کنشان‘ جدید تعمیراتی فن کا ایک منفرد نمونہ قرار دیا جا رہا ہے، جو چین کی تخلیقی اور جرات مندانہ آرکیٹیکچر کی ایک اور مثال بن چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل