Loading
امریکا کے مشہور ادا کار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں نئی پروجیکٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی ال شیخ نے کہا کہ بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں کچھ عرصہ گزارنے اور پروڈکشن کے دوران مسلمان ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا ہے۔
ترکی ال شیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلم عقیدے میں داخل ہونے کا اقرار کیا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔
سوشل میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور امریکی اداکار اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
View this post on Instagram
ترکی ال شیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں ان کے مثبت ذاتی تجربے کا نتیجہ ہے جہاں انہوں نے اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے لوگوں کی مہمان نوازی، باہمی یک جہتی کے احساس اور ان کے لیے گرم جوشی کے اظہار کو بہت سراہا۔
امریکی اداکار کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا میں بھی بحث چھڑ گئی خاص طور پر کئی برسوں سے جیارنکارلو ایسپوسیتو کی فلم اور ٹی وی اداکاری کو دیکھنے والے مداحوں کی جانب سے اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
جیارنکارلو ایسپوسیتو نے مشہور ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کے کردار اور بیٹرکال سول میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے، اس کے علاوہ انہیں دی مینڈیلوریان اور ہالی ووڈ کی مشہور فلموں سے دنیا بھر میں شہرت ملی۔
اداکار اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ سیون ڈوگز پر کام کر رہے ہیں جو سعودی عرب کی ابھرتی ہوئی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اہم پروڈکشن کا حصہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل