Sunday, June 21, 2026
 

ملیر سکھن میں مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک شخص ہلاک

 



سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 5 کے قریب مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ خضر حیات ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب سکھن پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل