Wednesday, June 24, 2026
 

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریاں آخری مرحلے میں، تاریخ بھی سامنے آگئی؟

 



عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق منگنی کے بعد اب دونوں اپنی شادی کی تیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے منگیتر کے زیرِ اہتمام ہونے والے ٹائٹ اینڈ یونیورسٹی (TEU) سمر کیمپ میں شرکت کی، جہاں ان کی موجودگی نے شرکاء اور منتظمین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ جارج کٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کی تعریف کی اور کہا کہ شادی کی تیاریوں کے باوجود انہوں نے وقت نکال کر تقریب میں شرکت کی، جو ان کی خوش اخلاقی اور سادگی کا ثبوت ہے۔ جارج کٹل کے مطابق ٹیلر نہایت خوش مزاج اور نرم دل شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کے دوران ٹیلر ان کی والدہ کے ساتھ بھی خوشگوار گفتگو کرتی رہیں اور سب کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا۔         View this post on Instagram                       اگرچہ اس جوڑے نے تاحال اپنی شادی کی سرکاری تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم حالیہ دنوں میں ایک دلچسپ اشارہ اس وقت سامنے آیا جب ظہران ممدانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران غیر ارادی طور پر ٹیلر سوئفٹ کی شادی کا ذکر کر دیا۔ 2026 فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی تیاریوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کو کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی کرنی ہے، جن میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ، مختلف کھیلوں کے مقابلے اور ’’ٹیلر سوئفٹ کی شادی‘‘ بھی شامل ہے۔ میئر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی 3 جولائی 2026 کو نیویارک کے مشہور مقام میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔         View this post on Instagram                       یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے 26 اگست 2025 کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں کی جوڑی دنیا بھر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اب شائقین بے صبری سے اس ہائی پروفائل شادی کا انتظار کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل