Loading
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحال آل سعود نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود خطے میں ابھرنے والے صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک پر گفتگو کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور برادرانہ رویے کو سراہا۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ابھرتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت خطے میں امن کی پائیداری کے لیے اپنی کوششیں بدستور جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے آگاہ کیا کہ وہ جلد ہی سہولت کے مطابق دستیاب تاریخ پر پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد عملی صورت میں ممکن ہوپائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل