Loading
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ عراقی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر اہم مذاکرات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ٹیلیگرام پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ بغداد میں عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ خطے میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی، ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں، خلیجی سلامتی، عراق کی داخلی صورتحال اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ تعاون بھی مذاکرات کے اہم نکات میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور عراق کے درمیان قریبی سفارتی روابط خطے کی موجودہ صورتحال میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک مختلف علاقائی اور سیکیورٹی معاملات پر مسلسل مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی، جنگ بندی کی کوششوں اور سفارتی سرگرمیوں نے خطے کی سیاسی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل