Loading
تھانہ صدر کے گاؤں غازی وال میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی جہاں خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے مطابق موضع مالوکے کی رہائشی ندا شاہین کے 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، خاوند حماد سہیل اکثر ندا شاہین کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیتا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز حماد سہیل اپنی بیوی سے صلح کرکے واپس لے کر آیا لیکن الصبح حماد سہیل نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ندا شاہین کو مارا اور گلا دبا کر قتل کر دیا، شوہر نے اپنی بیوی ندا شاہین کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ بھی لگا دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حماد سہیل شادی کسی دوسری لڑکی سے کرنا چاہتا تھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل