Sunday, June 28, 2026
 

جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب

 



بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کیلئے اسلحہ لے جانے والے انتشاری کمیٹی کےعناصر کو گرفتارکر لیا   پولیس ذرائع کے مطابق ترساوا سے کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم انتشاری کمیٹی کے کارندوں کو ناکے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ گرفتارافراد نےانکشاف کیا کہ وہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سرغنہ امتیازاسلم کیلئے کام کر رہے تھے۔ کالعدم کمیٹی کے گرفتارشرپسند علی نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکم تھا  کہ جوبندہ کوٹلی سے دھرنے میں آئےگا وہ اپنے ساتھ اسلحہ لازمی لائے گا۔ ہم 3 سال سےکالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن ہیں، لیکن اب میرا اس انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ گرفتار شرپسند علی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نوجوانوں کو آٹا، چینی اوربجلی کے نام پر گمراہ کررہی ہے جبکہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں،  دھرنے میں جتنے بھی لوگ ہیں ان میں سے سب کے پاس چھوٹا،بڑا اسلحہ موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا اب کھل کر عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ مذموم عزائم سامنے آنے کے بعد عوام بیرونی ایماء پر چلنے والی اس انتشاری تحریک  کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل