Loading
ٹینچ بھاٹہ میں ڈسپنسری گراؤنڈ کے قریب واقع مہربان مارکیٹ کے لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 25 سے زائد کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث متعدد کھوکھے اور ان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ کے بلند شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔
واقعے کے فوراً بعد شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے جبکہ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل