Loading
پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی ان دنوں ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔
ڈرامہ ’ظلم‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ ان دنوں وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
سحر ہاشمی کے ماضی میں ڈرامہ ’من مست ملنگ‘ کے بعض رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب ایک بار پھر وہ اپنے حالیہ ڈراموں میں رومانوی مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ کا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ وہ کردار کی ضرورت کے مطابق اداکاری کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت ڈراموں میں ان کے رومانوی مناظر سے خوش نظر نہیں آرہی اور متعدد صارفین ان کا موازنہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کررہے ہیں۔
https://www.facebook.com/mehwish.zaidi.29/videos/the-discovery-of-serial-huggeronce-upon-a-time-india-had-a-serial-kisserfast-for/981330754606380/
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سحر ہاشمی بھی عمران ہاشمی کی طرح اسکرین پر رومانوی مناظر فلمانے سے گریز نہیں کرتیں۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں ’پاکستان کی عمران ہاشمی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ ماضی میں بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے بھی خاص شہرت رکھتے تھے۔
تاہم حالیہ برسوں میں انہوں نے مختلف نوعیت کے سنجیدہ کرداروں کے ذریعے اپنی الگ پہچان قائم کرلی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل