Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ ذیشان ملک اعلیٰ حکام کے ہمراہ سانحۂ کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے اہلِ خانہ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور وزیراعلیٰ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
گھر میں غم، آہوں اور سسکیوں سے بھرپور فضا کے دوران ذیشان ملک نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ان کے دکھ میں شریک ہوئے اور انہیں صبر و حوصلہ رکھنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اس افسوسناک سانحے پر انتہائی رنجیدہ ہیں۔
حکومت پنجاب اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ذیشان ملک نے مرحوم بچوں کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی، جبکہ سوگوار خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کی معاونت جاری رکھے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل