Loading
اداکار اور بگ باس 19 کے فاتح گورو کھنہ نے اپنی اہلیہ آکانکشا چمولا کی جانب سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق بیان کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی ہے۔
آکانکشا نے لاک اپ سیزن 2 میں داخل ہونے سے قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ اور گورو گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
حال ہی میں گورو کھنہ کو ایک ریئلٹی شو کے سیٹ کے باہر میڈیا نے گھیر لیا جہاں ان سے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔
اداکار نے کہا کہ ان کے جذبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ آج بھی آکانکشا سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی پہلے کرتے تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی اہلیہ کا ساتھ دیں گے اور چاہتے ہیں کہ وہ لاک اپ سیزن 2 میں بہترین کھیل پیش کریں اور کامیاب ہو کر واپس آئیں۔
آکانکشا کے بیان کے بعد مداحوں نے ان کے رشتے کی ٹائم لائن پر بھی سوالات اٹھائے ہیں کیونکہ رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ رومانوی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
ان پوسٹس میں محبت بھرے لمحات، پروپوزل تھیم ویڈیوز اور ایک دوسرے کے لیے محبت کے اظہار نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
اگرچہ ان کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم گورو کھنہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ہر حال میں آکانکشا کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل