Loading
پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں کالے جادو اور جن کے چکر میں ماں اور بہن بھائیوں نے ملکر 4 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زندہ جلاکر مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ میں 4 سالہ بچی کو زندہ جلانے کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں حقیقی ماں، دو بھائی اور بہن ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حقیقی والدہ لبنیٰ بی بی، بھائی حسیب، منیب اور بہن مزمل بی بی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کالا جادو اور جن کے شبہ میں اپنی ہی بچی کو آگ لگائی۔
سی پی او گوجرانوالہ نے فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے تمام ملزمان کو صرف 4 گھنٹوں میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، تاہم چاروں کو قابو کر لیا گیا۔
سی پی او نے ایس پی سول لائن کی زیرِ نگرانی انکوائری ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تمام پہلوؤں پر میرٹ کے مطابق تفتیش کی ہدایت کردی۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مضبوط چالان اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل