Loading
کراچی میں نمازِ جمعہ کے بعد تحفظ ناموسِ رسالت مارچ کے باعث نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک ایم اے جناح روڈ بند رہے گا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری متبادل راستے استعمال کریں، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے سولجر بازار اور بنوری سگنل سے پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔ شارع فیصل اور شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی لائٹ اور پریڈی اسٹریٹ کے ذریعے منزل کی جانب بھیجا جائے گا۔
پریڈی اسٹریٹ اور ریگل چوک تبت سینٹر جانے والی ٹریفک پریڈی چوک اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب جا سکے گی۔ فریسکو اور عید گاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو سعید منزل، جوبلی چورنگی اور آغا خان سوم روڈ سے کسٹمز، سولجر بازار یا جوبلی چورنگی بھیجا جائے گا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق داؤد پوتا روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی چوک سے صدر تھانہ اور پی پی چورنگی کی طرف موڑا جائے گا، آغا خان سوئم روڈ اور گارڈن سے آنے والی ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار کے راستے گرومندر کی جانب بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل