Friday, July 03, 2026
 

بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ، اپنے ہی ملازمین پر سنگین الزامات لگادیے

 



بالی ووڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلاٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بنگلورو اسٹور کے دو ملازمین نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی خرد برد کی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں معاملے کی تحقیقات کے بعد پورا دن پولیس اسٹیشن میں گزارنا پڑا۔ پارول گلاٹی کے مطابق انہیں کافی عرصے سے اسٹور کے حسابات میں بے ضابطگیوں کا شبہ تھا تاہم اچانک کیے گئے دورے کے دوران مبینہ فراڈ سامنے آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹور مینجر نے اعتراف کیا کہ اس نے تقریباً 8 لاکھ روپے کی رقم میں خرد برد کی ہے جبکہ دوسری ملازمہ جو سیلز ایگزیکٹو تھی تاحال مفرور ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DaSa6Hnt417/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ== اداکارہ نے الزام لگایا کہ دونوں ملازمین روزانہ ان کی کمپنی کی مصنوعات فروخت کرتے تھے لیکن صارفین سے ادائیگی کمپنی کے اکاؤنٹ کے بجائے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتے رہے۔ ان کے مطابق یہ سلسلہ تقریباً چھ ماہ تک جاری رہاجس سے کمپنی کو مالی نقصان پہنچا۔ پارول گلاٹی نے صارفین کو بھی خبردار کیا کہ اگر کسی نے سرکاری کمپنی اکاؤنٹ کے بجائے کسی ذاتی اکاؤنٹ میں ادائیگی کی ہے تو وہ اپنی ٹرانزیکشن ضرور چیک کرے اور آئندہ ہر خریداری پر بل حاصل کرنے اور ادائیگی کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کو یقینی بنائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل