Loading
عدالت نے سابقہ منگیتر کو اغوا اور ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزم کو ضمانت دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں اغوا اور ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم عدنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف سرجانی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ان کی بہن کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
شکایت کنندہ کے مطابق ان کی بہن کا پہلے ملزم سے رشتہ طے ہوا تھا، تاہم بعد میں کسی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہو گیا۔
مقدمے کے مطابق شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جب وہ اور ان کے شوہر کام پر گئے ہوئے تھے، تو ان کی بہن کے سابق منگیتر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کیا اور بعد ازاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سماعت کے دوران عدالت نے آبزرویشن دی کہ تفتیشی ریکارڈ شکایت کنندہ کے مؤقف کی تائید نہیں کرتا، جس کے بعد ملزم عدنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل