Sunday, July 05, 2026
 

کراچی؛ دکان کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق

 



اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں اقصیٰ مسجد کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اصغر ولد ساجد بلوچ دکان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نا ہو سکا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ اصغر ولد ساجد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل