Sunday, July 05, 2026
 

اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

 



اسرائیل کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ایال زامر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان سے خطرات کے خاتمے کے کیے فیصلہ کن انداز میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوجی سربراہ ایال زامر نے جنوبی لبنان میں بیوفورٹ قلعے کے اطراف تعینات فوجیوں سے ملاقاتیں کی اور اس دوران مہم آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم حزب اللہ کے خلاف ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے فوجی اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی ایف لبنان کی سرزمین سے خطرات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن انداز میں کارروائیاں جاری رکھے گی اور اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو فوری طور پر جارحانہ کارروائیوں میں جانے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوفورٹ رج اور جنوبی لبنان میں ہماری فوج کی سرگرمیاں معاہدے کے فریم ورک اور اس کے تحت قائم کیے گئے طریقہ کار کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکا کی زیرنگرانی اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے گیے ہیں، جس میں ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ ایال زامر نے کہا کہ ہماری فوج یا اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی خطرے کو فوری طور پر روکا جائے گا اور حملے کے ذریعے اس کو مکمل ختم کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی سربراہ نے لبنان کی مسلح افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تاریخی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور علاقے کو حزب اللہ کے جنگجوؤں سے پاک کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل