Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں بجلی کے کھمبے چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے پہاڑی علاقوں میں بجلی کھمبوں کے گرنے کے واقعات پر عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر بجلی کے کھمبوں کے نیچے نصب اینگل آئرن کاٹ کر کیبل چوری کرتے ہیں، جس کے باعث تیز ہوا میں کھمبے گر جاتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ چوری شدہ سامان دکانداروں کو فروخت کیے جاتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ واضح کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ نے کاہ کہ عوام قومی املاک کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ایسی کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چوری کی اطلاع فوری طور پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم شمالی وزیرستان کے نمبر 0928-300903 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل