Wednesday, July 08, 2026
 

کراچی؛ ایک ماہ میں شہری 1689 موبائل فونز سے محروم، 2 ہزار 419 موٹرسائیکلیں چوری

 



کراچی میں جون 2026 کے دوران شہریوں سے 1689 موبائل فونز چھینے گئے اور مختلف وارداتوں میں دو ہزار 419 چوری اور 374 موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور چھینی گئیں جبکہ 40 افراد قتل ہوئے۔ سی پی ایل سی نے جون 2026 کے دوران ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس میں اسلحے کے زور چھینی گئیں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز کی تفصیلات دی گئی ہیں اور مجموعی طور پر ساڑھے 4 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2026 میں شہر بھر سے 1689 موبائل فونز چھیننے کے واقعات پیش آئے، ایک ماہ کے دوران شہریوں کی دو ہزار 419 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں  جبکہ شہریوں سے 374 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔ سی پی ایل سی نے بتایا کہ شہر میں 101 گاڑیاں چوری جبکہ 8 گاڑیاں چھین لی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں قتل کے 40 واقعات رپورٹ ہوئے، بھتہ خوری کے 9 مقدمات درج ہوئے جبکہ اغوا برائے تاوان کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ اعداد وشمار کے مطابق بینک ڈکیتی کا بھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سی پی ایل سی نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم بدستور شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے اور  جون میں ساڑھے چار ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، کراچی میں روزانہ اوسطاً 56 سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ جون کے 30 روز میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں اور جون میں شہریوں سے مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 109 گاڑیاں اور 2 ہزار 793 موٹر سائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل